• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 153571

    عنوان: کیا ہم مسجد کے سامنے کی دیوار پر پوسٹر چسپاں کرسکتے ہیں جس میں اسلامی باتیں ہوں لیکن ساتھ ساتھ اشتہار بھی ہو ؟

    سوال: کیا ہم مسجد کے سامنے کی دیوار پر پوسٹر چسپاں کرسکتے ہیں جس میں اسلامی باتیں ہوں لیکن ساتھ ساتھ اشتہار بھی ہو ؟

    جواب نمبر: 153571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1285-1194/H=11/1438

    اِس قسم کے پوسٹروں کو مسجد میں چسپاں کرنا کراہت سے خالی نہیں، البتہ مسجد سے باہر مناسب جگہ میں لگادیں کہ گرکر نالی میں جانے کا اندیشہ نہ ہو تو گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند