• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 153021

    عنوان: مقیم کا مدرسہ میں بنا عذر کے رہنا

    سوال: میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ مدرسہ میں رہنے کا حق دار کون ہے؟ کیا مقیم آدمی جس کا اپنا گھر ہو اور وہ اپنا گھر چھوڑ کر مدرسہ میں مستقل طور پر رہنا چاہے تو کیا رہ سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 153021

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1194-1117/B=11/1438

    مدرسہ کسی مقیم یا مسافر کے رہنے کی جگہ نہیں ہے بلکہ باہر کے غریب ونادار طلبہ پڑھنے کے لیے آتے ہیں ان کے قیام کی جگہ ہے۔ مقامی لوگ جن کے پاس اپنا گھر موجود ہے، انھیں مدرسہ کو سرائے بنانا یعنی اس میں مستقل قیام کرنا جائز نہیں۔ البتہ مدرسہ کا مدرس یا ملازم اگر طلبہ کی دیکھ بھال کے لیے رہے تو اس کے لیے اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند