• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 151214

    عنوان: مسجد کے پاس قبر کے برابر بیت الخلاء بنانا کیسا ہے؟

    سوال: ایک مسجد کے کنارے دس فٹ کی جگہ اس میں سامنے کی طرف جس آدمی نے زمین مسجد برائے ایصال ثواب دی ہے اُس آدمی کی قبر ہے، اب اس کے چار فٹ کے فاصلہ پر مسجد کا بیت الخلاء بنایا جاسکتا ہے یا نہیں؟ جب کہ اس کے علاوہ مسجد کی اور کوئی جگہ نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 151214

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1001-985/sn=9/1438

    اگر بیت الخلاء کی ٹنکی زمین دوز ہو اس کی غلاظت آمیز پانی کے اس قبر کی طرف جانے کا اندیشہ نہ ہو یعنی واٹر پروف ٹنکی بنالی جائے تو صورت مسئولہ میں اس کے چار فٹ فاصلے پر، مسجد کی زمین میں بیت الخلاء تعمیر کرسکتے ہیں، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند