• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 150797

    عنوان: جس جگہ ایک مرتبہ مسجد بنادی جائے کیا وہ جگہ ہمیشہ کے لیے مسجد ہی ہو جاتی ہے؟

    سوال: (۱) جس جگہ ایک مرتبہ مسجد بنادی جائے کیا وہ جگہ ہمیشہ کے لیے مسجد ہی ہو جاتی ہے؟ (۲) زمین کے نیچے سے آسمان تک مسجد ہی ہے تو اکثر شہروں میں مسجدیں دوسری منزل پر ہوتی ہیں اور نیچے دوکانیں ہوتی ہیں تو کیا وہ دوکانیں داخل مسجد کہلائیں گی؟

    جواب نمبر: 150797

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1077-1095/L=9/1438

    (۱) جی ہاں! جو جگہ ایک مرتبہ مسجد ہوجائے اس پر تاقیامت مسجد کے احکام جاری ہوتے ہیں۔

    (۲) اگر ابتداءِ بنا کے وقت کچھ دوکانیں مسجد کے لیے بنالی جائیں تو اس کی گنجائش ہے اور یہ دوکانیں خارج مسجد کہلائیں گی اور اگر مسجد بن جانے کے بعد دوبارہ تعمیر کرنے کی صورت میں نیچے دوکانیں بنائی جائیں تو یہ جائز نہ ہوگا؛ کیونکہ اس صورت میں زمین تحت الثری سے عنان سماء تک مسجد ہوگئی، اب کسی بھی حصے کو مسجد سے خارج کرنا جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند