• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 149634

    عنوان: مسجد کے لئے وقف کئے گئے زمین پر مدرسہ بنانا کیسا ہے ؟

    سوال: مسجد کے لئے وقف کئے گئے زمین پر مدرسہ بنانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 149634

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 854-764/L=6/1438

    مسجد کا وقف الگ ہوتا ہے اور مدرسہ کا وقف الگ اور جو چیز جس کام میں استعمال کے لیے وقف ہو اس کا اسی کام میں استعمال ضروری ہے؛ لہٰذا مسجد کے لیے وقف کی گئی زمین پر مدرسہ بنانا جائز نہیں۔ لما تقرر أن مراعاة غرض ا لواقفین واجبة وشرط الواقف کنص الشارع۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند