• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 149493

    عنوان: کسی غیر مسلم کی زمین پر تعمیر شدہ مسجد میں عبادت کرنا

    سوال: زمین کا مالک امریکہ رہتا ہے اس کی ایک ۱۰۰ / ایکڑ زمین ہے جس پر بستی بسی ہے اور مسجد مدرسے بھی تعمیر ہیں ، عوام کے پاس نہ رجسٹری ہے اور نہ مالک سے اجازت لی گئی ہے، کیا اس حالت میں ان مسجدوں میں عبادت کرنا صحیح ہے؟ جب کہ مالک کو ئی ایکشن نہیں لے رہا ہے اور مالک غیر مسلم ہے، اگر عبادت کرنا صحیح ہے تو اس غیر مسلم کا قیامت کے دن کیا فیصلہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 149493

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 557-513/sd=6/1438

    صورت مسئولہ میں مذکورہ زمین کا مالک اگر کوئی غیر مسلم شخص ہے اور وہ اپنی مملوکہ زمین پر بنی ہوئی مسجد میں عبادت کرنے سے منع نہیں کرتا ہے ، تو اس میں عبادت کرنا بلا کراہت جائز ہے ۔ اس کی وجہ سے غیر مسلم کو دنیا میں اللہ تعالی بہتر بدلہ دیں گے اور ممکن ہے کہ اس کی وجہ سے اُس کو ہدایت مل جائے؛ لیکن آخرت اور قیامت میں ایمان کے بغیر خسارہ ہی خسارہ ہوگا، جس کے پاس دنیا میں ایمان نہیں ہوگا، اُس کو آخرت میں کچھ نہیں ملے گا ، خواہ اُس نے دنیا میں کتنے ہی اچھے کام کیے ہوں۔

    ----------------------------------

    صورت مسئولہ میں مالک کی اجازت کے بغیر مسجد تعمیر کرنا درست نہیں ہے، وہ مسجد شرعی نہیں کہلائے گی، البتہ اجازت کی وجہ سے نماز درست ہوجائے گی۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند