• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 149085

    عنوان: مسجد کی جگہ بینک کو کرایہ پر دینا

    سوال: ہماری مسجد کے احاطہ میں مسجد کی آمدنی کے لیے گالے(gaale) (دوکانوں کے لیے) کرایہ پر دینے کے لیے بنائے ہیں، تو کیا مسجد کی جگہ پر کرایہ پر بینک والوں کو جگہ دینا جائز ہے؟ اور کیا وہ کرایہ حلال ہوگا؟ اور وہ کرایہ کے پیسے مسجد کے اخراجات میں استعمال کرسکتے ہیں؟ براہ کرم اہم مسئلہ ہے جلد جواب عنایت فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 149085

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 766-749/L=7/1438

    مسجد کی جگہ کو بینک والوں کو کرایہ پر دینا مناسب نہیں، بہتر ہے کہ کسی حلال کاروبار کرنے والے کو وہ جگہ کرایہ پر دی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند