• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 149033

    عنوان: چندہ پیٹی رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: (۱) میرا سوال یہ ہے کہ کیامسجد میں چندہ پیٹی رکھنا جائز ہے ؟ جس میں کوئی بھی کسی طرح کا پیسہ یعنی حرام پیسہ ڈالنے کے لئے آزاد ہے ۔ (۲) کیا مسجد کی دوکانوں کو بدلنے میں پگڑی لینا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 149033

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 682-579/H=6/1438

    (۱) چندہ پیٹی رکھنا جائز ہے شرعاً اس میں کچھ مانع نہیں اور کسی مسلمان کو شریعت مطہرہ نے یہ آزادی نہیں دی کہ وہ حرام پیسہ چندہ پیٹی میں ڈالے اگر ڈالے گا تو سخت گنہگار ہوگا۔

    (۲) بدلنے اور پگڑی لینے کی کیا شکل ذمہ داران مسجد نے اختیار کی ہے یا اختیار کرنا چاہتے ہیں؟ اس کی پوری تفصیل صاف صحیح واضح لکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند