• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 147887

    عنوان: سود كے پیسے قبرستان میں لگانا؟

    سوال: میرا اکاؤنٹ سرکاری بینک میں ہے ، کیا میں اس بینک سے ملنے والے سود کے پیسوں کو قبرستان کے انتظامی امور کے لیے استعمال کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 147887

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 430-348/H=4/1438

    قبرستان کے انتظامی امور میں استعمال کرنا جائز نہیں؛ بلکہ ان پیسوں کا مصرف غرباء فقراء مساکین محتاج ہیں، وبال سے بچنے کی نیت کے بلانیت ثواب وہ پیسے ان کو دیدیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند