• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 981

    عنوان: ایک آن لائن کمیونٹی پر ایک صاحب نے سوال کیا ہے کہ قرآن کا مصنف یا آتھر کون ہے۔

    سوال: ایک آن لائن کمیونٹی پر ایک صاحب نے سوال کیا ہے کہ قرآن کا مصنف یا آتھر کون ہے۔ اس سلسلے میں میرا یہ موقف ہے کہ قرآن کو کوئی مصنف نہیں، یہ اللہ کا کلام ہے۔ قرآن کریم اللہ کی طرف سے کتاب کی شکل میں نہیں اتارا گیا بلکہ اللہ نے اس کو وحی کے ذریعہ ہم تک پہنچایا، لہٰذا اس کا کوئی مصنف نہیں۔ لیکن دیگر کچھ مسلمان کہتے ہیں کہ اللہ تعالی ہی قرآن کے مصنف ہیں۔ میں نے مقامی عرب امام سے پوچھا، انھوں نے بتایا کہ آتھر اگر موٴلف کوکہتے ہوں تو اللہ موٴلف نہیں۔ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ انگریزی لفظ ?آتھر? کا معنی کیا ہے۔ اگر آتھر کا مفہوم یہ ہے کہ جس سے کوئی شیٴ نکلی ہو، تو قرآن کا مصدر یقینا اللہ کی ذات ہے اور اس لحاظ سے اللہ آتھر( مصنف) ہے، اگر اس کے علاوہ اس کا کوئی اور مفہوم ہے تو اللہ آتھر نہیں۔ آن لائن کمیونٹی نے مجھے کچھ آیات کا حوالہ دیا، سب میں اللہ تعالی نے ?وحی? کا لفظ استعمال کیا ہے۔ میں متردد ہوں، میری مدد فرمائیں، آپ کی مدد کے لیے شکر گزار ہوں گا۔

    جواب نمبر: 981

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 747/ب = 701/ب)

     

    صحیح یہی ہے کہ یہ کلامِ الٰہی ہے جس کو اللہ نے حضرت جبریل امین کے ذیعہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر اتارا۔ قرآن اور کتابوں سے جداگانہ ہے اور بالاتر ہے۔ اسے اورکتابوں کی طرح کسی کی تصنیف سمجھنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند