• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 176466

    عنوان: تلاوت کے دوران کئی بار آیت سجدہ آئی اور سجدہ کرنا بھول گئے تو اب کیا کیا جائے؟

    سوال: قرآن مجید کی تلاوت کرتے وقت کی بار آیات سجدہ آگی مگر سجدہ کرنا بھول گیا اب کیا کروں اس کی تعداد بھی یاد نہیں؟

    جواب نمبر: 176466

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:495-383/N=6/1441
    اگرایک ہی آیت سجدہ ایک مجلس میں باربار پڑھی گئی تو صرف ایک سجدہ تلاوت واجب ہوگا۔ اور اگر الگ الگ آیات ِسجدہ پڑھی گئیں یا ایک ہی آیت ِسجدہ الگ الگ مجلس میں پڑھی گئی تو آیت ِسجدہ اور مجلس کی تعداد کے مطابق سجدہٴ تلاوت واجب ہوں گے۔ اور اگر کسی کو آیات ِسجدہ یا الگ الگ مجلس کی صحیح تعداد یاد نہ ہو تو وہ ظن غالب پر عمل کرے، یعنی: جتنی تعداد کے بارے میں غالب گمان ہو، اُتنے سجدہ تلاوت کرلینے سے ذمہ فارغ ہوجائے گا۔
    قولہ: ”ولو کررھا في مجلسین تکررت“: الأصل أنہ لا یتکرر الوجوب إلا بأحد أمور ثلاثة: اختلاف التلاوة أو السماع أو المجلس الخ حلبة ملخصاً(رد المحتار، کتاب الصلاة، باب سجود التلاوة، ۲: ۵۹۰، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔ 
     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند