• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 176170

    عنوان: دوران حفظ سناتے وقت غلطیاں ہونا

    سوال: میں کبھی کبھار کچھ چھوٹی بڑی سورة جو ورد میں رکھنے والی ہوں یا ویسے یاد کر کرلیتا لیکن ایک چیز کا خوف ہے ، کہ جان بوجھ کر اگر قرآن پاک کہیں سے کوئی غلط پڑھے تو سخت گنا ہ ہے لیکن یاد یا دوران حفظ اگر خود کو یا کسی کو سناتے وقت کسی لفظ یا حرف کی غلطی ہو جائے تو یہ بھی گناہ میں آئے گا مہربانی کر کہ ذرا وضاحت فرما دیں۔

    جواب نمبر: 176170

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 544-403/B=05/1441

    اگر کوئی شخص جان بوجھ کر قصداً قرآن غلط پڑھے تو یہ بہت بڑا گناہ ہے یہ تحریف قرآن ہی شمار ہوگا۔ اور کسی نے قرآن سناتے وقت بھولے سے یا غلطی سے غلط پڑھ دیا تو اس کو صحیح کرلے اس پر گناہ نہ ملے گا۔ بہرحال جہاں تک ممکن ہو قرآن کو صحیح پڑھنے ، صحیح سنانے کی کوشش کی جائے۔ بھول چوک اللہ کی طرف سے معاف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند