• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 176070

    عنوان: سجدہ تلاوت کیا ہے؟ اور كیا فورا سجدہٴ تلاوت كرنا ضروری ہے؟

    سوال: سجدہ تلاوت کیا ہے؟ میں آفس میں قرآن پڑھتا ہوں اس وقت میں سجدہ تلاوت نہیں کرسکتا، گھر جاکے کرتا ہوں اور میں وہیں پڑھنا بند کردیتاہوں، کیا یہ صحیح ہے؟ یاکیا مجھے جبھی سجدہ کرنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 176070

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 531-395/B=05/1441

    اگر آفس میں سہولت ہو تو مصلی یا رومال بچھا کر وہیں سجدہٴ تلاوت کرلیں یہ بہتر ہے اور اگر کسی وجہ سے آفس میں نہ کر سکیں تو گھر جاکر کرلیں اس کی بھی اجازت ہے۔ آیت سجدہ آنے کے بعد اپنی تلاوت وہیں موقوف نہ کر دیں بلکہ آگے بھی قرآن پڑھتے رہیں سجدہٴ تلاوت گھر جاکر یا مسجد میں جاکر کر لیا کریں۔ فوری طور پر سجدہٴ تلاوت کرنا ضروری نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند