• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 174876

    عنوان: بچپن اور نا بالغی کی حالت میں جو بے احتیاطی ہوئی اس كی تلافی كی كیا صورت ہے؟

    سوال: ایک حافظ صاحب کے بارے میں میرا سوال ہے، 1996ء میں قرآن شریف کاحفظ کا ارادہ کیا اس کے والدین نے، اس بچے کو پیشاب کا مسئلہ تھا، اس کا پیشاب شلوار میں نکل جاتاتھا، اور اس کو معلوم نہیں ہوتاتھا بدبو اور گیلا پن سے پتا چلتا تھا، بعض اوقات اس کو معلوم بھی ہوتا وہ وہ بے عزتی کے ڈر سے یا ڈانٹ کے ڈر سے نہیں بتا تا تھا، عرصے دراز تک ایسا چلتا رہا، جب وہ بڑا ہوا تو اس کو یاد نہیں کہ ایسا کتنی بار ہوا ہے اور کب تک ہوتا رہاہے، لیکن اب کچھ عرصے سے وہ پریشانی میں مبتلا ہے ، کیوں کہ اس کو قرآن شریف پختہ یاد نہیں ہے اور مسئلہ و مسائل سے گھرا ہواہے، اور وہ ڈر کی وجہ سے بتا تا نہیں ہے ، لہذا، آپ رہنمائی فرمائیں کہ اس کو کیا کرنا چاہئے؟ اور شریعت کے حساب سے اس کے لیے کیا حکم ہے؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 174876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:244-215/sd=4/1441

    بچپن اور نا بالغی کی حالت میں جو بے احتیاطی ہوئی ، اب اس کو زیادہ نہ سوچیں اور کسی سے ذکر کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے، باقی قرآن پاک یاد رکھنے کے لیے روزآنہ پابندی سے پڑھنے کا معمول بنالیں اور اگر کسی جید حافظ یا قاری صاحب کو سنا بھی لیا کریں، تو زیادہ بہتر ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند