• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 174465

    عنوان: سورہ یٰسین پڑھواكر ایصال ثواب كرنا؟

    سوال: کسی مدرسے میں پورے سال بعد نمازِ فجر صرف سورہ یٰسین طلباء سے پڑھوا کر ایصال ثواب کروانا کیسا ہے جب کہ دوسری سورة نہیں پڑھ وائی جاتی ہے؟

    جواب نمبر: 174465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:289-240/B=3/1441

    سورہٴ یٰسین اس لیے پڑھواتے ہیں کہ اس کی وجہ سے پورے دن کے تمام کام سہل ہوجاتے ہیں اور ساری ضروریات خیروخوبی کے ساتھ اللہ تعالیٰ پوری فرمادیتے ہیں جیسا کہ حدیث پاک میں آیا ہے۔ کبھی کبھی ایصال ثواب کے لیے کوئی دوسری سورہ پڑھوالینی چاہیے تاکہ لوگ اسی کو ضروری نہ سمجھنے لگیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند