• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 174257

    عنوان: قرآن دکان میں رکھا تھا ، وہ مل نہیں رہا ہے ، اس کا فدیہ کیا بنتاہے؟

    سوال: قرآن دکان میں رکھا تھا ، وہ مل نہیں رہا ہے ، اس کا فدیہ کیا بنتاہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 174257

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 186-115/SN=02/1441

    صورت مسئولہ میں آپ پر کوئی فدیہ وغیرہ واجب نہیں ہے، آپ غور کریں کہ کسی نے دکان سے قرآن اٹھایا تو نہیں ہے، نیز یہ بھی ممکن ہے کہ بے خیالی میں کوئی سامان اس کے اوپر رکھ دیا گیا ہو؛ اس لئے وہ نظر نہ آرہا ہو، بہرحال اچھی طرح تلاش کرلیں، اگر اس سلسلے میں آپ کو اپنی کوئی کوتاہی سمجھ میں آئے تو اس پر توبہ و استغفار کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند