• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 174221

    عنوان: تین مرتبہ سورہٴ اخلاص پڑھنے كا ثواب ایك ساتھ پڑھنے میں ہے یا الگ الگ پڑھنے سے بھی حاصل ہوجائے گا؟

    سوال: امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔ مولانا میں یہ جاننا چاہ رہا تھا سورہ اخلاص کے تعلق سے کہ تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کے بعد ایک قرآن مجید پڑھنے کا ثواب حاصل ہوتا ہے اس تعلق سے میرا پہلا سوال یہ ہے کہ کیا ایک وقت میں تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے سے ہی ایک قرآن مجید پڑھنے کا ثواب ملتا ہے یا الگ الگ وقت میں پڑھنے سے بھی یہ ثواب حاصل ہوتا ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا الگ الگ نمازوں میں بھی سورہ اخلاص پڑھنے پر ایک قران مجید پڑھنے کا فائدہ حاصل ہوگا؟ برائے مہربانی جلد جواب سے مطمئن فرمائی۔ شکریہ نیز مولانا میرے اور میرے خاندان بھائی بہنوں وسبھی جملہ رشتہ داروں نیز دوستوں کی صحت وعافیت نیز پریشانیوں سے بچنے کے لئے اور سبھی کے ایمان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔ ساتھ ہی والد صاحب کی صحت اور والدہ محترمہ کی مغفرت کے ساتھ ساتھ دادا دادی نانا نانی نیذ تمام مرحومین کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی بھی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 174221

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:155-131/N=3/1441

    (۱): سورہ اخلاص کا مذکورہ بالا ثواب دونوں صورتوں میں حاصل ہوگا۔

    عن ابن عباس وأنس بن مالک رضي اللہ عنھم قالا: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ”إذا زلزلت تعدل نصف القرآن وقل ھو اللہ أحد تعدل ثلث القرآن وقل یا أیھا الکفرون تعدل ربع القرآن“، رواہ الترمذي (مشکاة المصابیح، کتاب فضائل القرآن، ص: ۱۸۸، ط: المکتبة الأشرفیة، دیوبند)۔

    (۲): جی ہاں! یہاں بھی دونوں صورتوں میں مذکورہ ثواب حاصل ہوگا۔

    (۳): اللہ تعالی آپ کے جملہ مقاصد حسنہ میں کام یابی عطا فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند