• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 173913

    عنوان: بستے یا جزدان میں قرآن ركھ كر پیچھے یا نیچے ٹكانا

    سوال: بعض حضرات کو دیکھا کے وہ قرآن شریف کو بستے میں رکھتے ہیں اور اس بستے کو پیٹھ کے پیچھے رکھتے ہیں ایسا کرنا کیسا ہے ؟ قرآن کو بستے کے اندر پیٹھ کے پیچھے رکھنا؟

    جواب نمبر: 173913

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 161-127/M=02/1441

    قرآن شریف کا جس قدر احترام کیا جائے، بہتر ہے، بوقت ضرورت و عذر قرآن شریف کو بستے میں رکھنا اور اس بستے کو پیٹھ کے پیچھے رکھنا، ناجائز نہیں ہے، لیکن عام حالات میں قرآن شریف کو پیٹھ پیچھے رکھنے سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند