• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 173208

    عنوان: ابراہیم علیہ السلام کا آگ میں ڈالا جانے كا واقعہ كیا قرآن میں تفصیل كے ساتھ موجود ہے؟

    سوال: امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، مولانا مجھے یہ جاننا تھا کہ جو ابراہیم علیہ السلام کا آگ میں ڈالے جانے والا واقعہ کیا قران مجید میں موجود ہے اگر ہے تو کتنا یعنی جن آیتوں میں اس قصہ کا ذکر ہے وہ مکمل واقعہ موجود ہے یا صرف مختصر بیان ہے اور بعد کے حضرات نے باقائدہ اس کو واقعہ کی شکل دی ہے مفصل جواب درکار ہے۔ برائے مہربانی جلد جواب سے مطمئن فرمائیں۔ شکریہ نیز مولانا میرے اور میرے خاندان بھائی بہنوں وسبھی جملہ رشتہ داروں نیز دوستوں کی صحت وعافیت نیز پریشانیوں سے بچنے کے لئے اور سبھی کے ایمان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔ ساتھ ہی دادی جان ووالد صاحب کی صحت اور والدہ محترمہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی بھی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 173208

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 91-62/H=01/1441

    تمام تفصیلات قرآن کریم میں نہیں ہوتیں، حضرت ابراہیم علیہ السلام کے آگ میں ڈالے جانے کا مختصر بیان قرآن شریف میں سورة الانبیاء پارہ: ۱۷، کے پانچویں رکوع میں ہے مزید تفصیلات کے لئے آپ حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ تعالی کی تفسیر معارف القرآن اور حضرت مولانا حفظ الرحمن صاحب سیوہاروی رحمہ اللہ تعالی کی قصص القرآن کی طرف مراجعت کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند