عقائد و ایمانیات - قرآن کریم

Pakistan

سوال # 172695

میں جب بھی قرآن یا نماز پڑھتا ہوں مجھے لگتا ہے کہ میں نے لفظ کو تجوید کے ساتھ ادا نہیں کیا۔ یہاں تک کہ میں ایک لفظ کو دس دس مرتبہ دہراتا ہوں پھر بھی تسلی نہیں ہوتی۔ کچھ الفاظ تو باوجود کوثش کے بھی ادا نہیں ہوتے اس وہم کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ قرآن پڑھنے کا دل تو کرتا ہے مگر اس وہم نے پریشان کر رکھا ہے ۔ کوئی روز مرہ کی دعا پڑھوں تو بھی ایسا ہوتا ہے ۔ مہربانی فرما کر مجھے قرآن اور حدیث کے مطابق تسلی بخش جواب دیں۔اتنا بڑا پیرا گراف لکھنے پر معذرت کرتا ہوں۔ مجھے یہی پلیٹ فارم اپنے سوال کا جواب ڈھونڈنے کے لیے مناسب اور بہتر لگا۔ سوال کا جواب جلدی دیجئے گا۔

Published on: Aug 8, 2019

جواب # 172695

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1366-1120/H=12/1440



اٹک اٹک کر پریشانی کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کرنے میں تو اجرو ثواب بہت بڑھ جاتا ہے اگر بار بار دہرانے کے باوجود ادائیگی نہ ہو تو بھی مایوس نہ ہوں کسی مشاق قاری کے پاس بیٹھ کر تھوڑی دیر تصحیح کر لیا کریں اور اس کے بعد جس قدر بسہولت ہوسکے پڑھا کریں بہت زیادہ مشقت اور بوجھ اپنے قلب و دماغ پر نہ ڈالیں ان شاء اللہ آہستہ آہستہ ادائیگی صحیح ہو جائے گی وہم کا علاج یہی ہے کہ وہم اور وہمی امور کی طرف توجہ ہی نہ کی جائے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات