• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 172266

    عنوان: كیا بغیر وضو قرآن كو ہاتھ سے چھو سكتے ہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا بغیر وضو كے اہل ایمان قرآن کو ہاتھ سے چھو کر یا پکڑ کر تلاوت کرسکتے ہیں جب کہ اس کا غسل برقرار ہے، مگر وضو کی حاجت ہے؟

    جواب نمبر: 172266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1040-878/sd=11/1440

    بغیر وضوء قرآن ہاتھ سے چھونا یا پکڑنا جائز نہیں ہے، جمہور ائمہ کا یہی مذہب ہے۔ عن أبی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم عن أبیہ عن جدہ أن فی الکتاب الذی کتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إلی أہل الیمن فی السنن والفرائض والدیات أن لا یمس القرآن إلا طاہر مختصر والدلیل علی صحة کتاب عمرو بن حزم تلقی جمہور العلماء لہ بالقبول ولم یختلف فقہاء الأمصار بالمدینة والعراق والشام أن المصحف لا یمسہ إلا الطاہر علی وضوء وہو قول مالک والشافعی وأبی حنیفة والثوری والأوزاعی وأحمد بن حنبل وإسحاق بن راہویہ وأبی ثور وأبی عبید وہوٴلاء أئمة الفقہ والحدیث فی أعصارہم۔ ( التمہید : ۳۹۷/۱۷، الحدیث الثالث والعشرون)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند