• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 172129

    عنوان: عام آدمی كے لیے تفسیر تفہیم القرآن کا مطالعہ كرنا كیسا ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم آپ میری رہنمائی فرمائیں۔ سوال: جماعت اسلامی والے حضرات حضرت مولانا مودودی صاحب کی تفسیر تفہیم القرآن پڑھتے ہیں۔ کیا یہ تفسیر صحیح ہے یہ نہیں؟ اور اس تفسیر کے درس میں شرکت کرنا اور تفسیر سماعت فرمانا جائز ہے یہ ناجائز؟ برائے مہربانی مفصل جواب عنایت فرمائیں۔ خیرا

    جواب نمبر: 172129

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1079-963/M=11/1440

    مودودی صاحب کی تفسیر تفہیم القرآن میں بہت سی چیزیں جمہور اہل سنت والجماعت کے مسلک کے خلاف ہیں، عامة المسلمین کا اس کو پڑھنا یا سننا اعتقادی اور عملی گمراہی و غلطی کا موجب بن سکتا ہے اس لئے اس سے پرہیز لازم ہے۔ (فتاوی محمودیہ: ۴/۱۶۲، ط: جامعہ محمودیہ ، پالوڑ میرٹھ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند