• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 171638

    عنوان: حفظ قرآن کا آسان طریقہ کیا ہے؟

    سوال: قرآن کریم حفظ کر نے کا آسان طریقہ تجویز فرمائیں۔

    جواب نمبر: 171638

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:974-809/sn=11/1440

    جو شخص حفظ کرنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ اوّلاً قرآن کریم کو مخارج کی رعایت کے ساتھ اچھی طرح رواں ناظرہ پڑھنا سیکھے، جب رواں ناظرہ پڑھنے پر قدرت حاصل ہوجائے تو کسی اچھے حافظ کو روزانہ قرآن کریم کا کچھ حصہ یاد کرکے سنائے، روزانہ پڑھے ہوئے پچھلے اسباق بھی سبق پارہ کے طور پر یاد کرے؛ بلکہ اسے بھی اچھی طرح یاد کرکے سنائے، جب پارہ مکمل ہوجائے تو پورا پارہ یاد کرکے ایک ساتھ سنائے، اس کے بعد ہی اگلا پارہ شروع کرے، اگلا پارہ شروع ہونے کے بعد ہمیشہ پچھلا بھی یاد کرتے رہا کرے اور روزانہ استاذ کو کچھ مقدار سناتا بھی رہے۔ اس طرح کرنے سے ان شاء اللہ قرآن کریم حفظ کرنا اور اسے محفوظ رکھنا آسان ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند