• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 170040

    عنوان: کرسی پر بیٹھنے والے کے برابر میں نیچے بیٹھ کر قرآن ہاتھ میں یا رحل پر رکھ کر تلاوت کرنا

    سوال: حضرت ایک شخص کرسی پر نماز پڑھ رہا ہے کیونکہ وہ بالعذر ہے کوئی بھی عذر ہو اور پاس میں قرآن لیکر بیٹھنا اور تلاوت کرنا یا کوئی اور دینی کتاب جس میں قرآن کی آیات اور احادیث کثرت سے ہوں وہ پڑھنا کیسا ہے ؟اب اس صورتحال میں یہ بھی کرسی لیکر بیٹھ جائے اور تلاوت وغیرہ کرے یا جب نمازی نماز سے فارغ ہو جائے اور کرسی پر سے کھڑا ہو جائے تب تلاوت کرے ؟

    جواب نمبر: 170040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 842-711/B=08/1440

    کرسی پر بیٹھنے والے کے برابر میں نیچے بیٹھ کر قرآن ہاتھ میں یا رحل پر رکھ کر تلاوت کرنا بے ادبی ہے۔ تلاوت کرنے والے کو چاہئے کہ وہ بھی کرسی پر بیٹھ کر تلاوت کرے یا دور جاکر بیٹھ کر تلاوت کرے۔ قرآن پاک کا احترام کرنا اسی طرح دینی کتابوں کا ادب و احترام کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند