• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 170029

    عنوان: قرآن مجید کی بے ادبی سے متعلق چند وعیدیں بتا دیں۔

    سوال: قرآن مجید کی بے ادبی کی چند وعیدیں بتا دیں مع قرآن وحدیث عربی اور ترجمہ کے ساتھ۔

    جواب نمبر: 170029

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:796-696/SN=8/1440

    قرآن مجید کی بے ادبی سے متعلق وعید کی کوئی خاص روایت تو نہیں ملی؛ لیکن قرآن کریم اور احادیث نبویہ میں شعائر اسلام کی تعظیم کا حکم دیا گیا ہے، ظاہر ہے کہ قرآن کریم اہم شعائر ِاسلام میں سے ہے اور اللہ کا کلام ہے؛ لہٰذا اس کی تعظیم بھی واجب ہوگی اور اس کے ساتھ بے ادبی کا معاملہ کرنا درست نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند