• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 168852

    عنوان: اسکرین والے موبائل پر نظر آنے والے قرآن کو بلا وضوء چھونا کیوں ناجائز ہے

    سوال: موبائل میں قرآن پڑھتے ہوئے بغیر وضو اسکرین پر ہاتھ لگانا کیوں ناجائز ہے جبکہ وہ حروف تصویر کے حکم میں نہیں ہیں، اور ان حروف پر تو ہاتھ لگتا بھی نہیں ہے کیونکہ ہاتھ تو اسکرین پر لگتا ہے ، اور اس کے اوپر بھی گلاس(شیٹ) ہوتا ہے ۔ برائے مہربانی تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 168852

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:525-484/sd=7/1440

     جس وقت موبائل اسکرین پر قرآنِ کریم کی آیات واضح طور پر نظر آرہی ہیں، تو اُن کو بلاوضو ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے، بظاہر شیشہ حائل نظر آتا ہے؛ لیکن وہ حقیقت میں منفصل نہیں ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں بلا وضوء حروف پر ہاتھ لگانا جائز نہیں ہوگا۔ چند اہم عصری مسائل میں ہے: اسکرین پر جس وقت قرآنی آیات نظر آتی ہوں، اُس وقت اس پر ہاتھ نہ لگائیں؛ اس لیے کہ یہاں اگرچہ درمیان میں شیشہ حائل ہے ؛ لیکن وہ بظاہر منفصل نہیں ہے (۱۰۴/۲)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند