• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 168245

    عنوان: قرآن کریم اور دینی کتابوں کے بوسیدہ اوراق کو کیا جائے ؟

    سوال: قرآن یا دینی کتابیں، اردو عربی کے کاغذات، جو بالکل پرانے ہوچکے ہیں اور پڑھنے کے قابل نہیں رہے، ان کو کیا کرنا بہتر ہوگا؟

    جواب نمبر: 168245

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:507-401/sn=5/1440

     ان کو کسی اچھے کپڑے میں لپیٹ کر کسی مناسب جگہ پر دفن کردیا جائے، سب سے بہتر یہی طریقہ ہے ۔

    الکتب التی لاینتفع بہا یمحی عنہا اسم اللہ وملائکتہ ورسلہ ویحرق الباقی ولابأس بأن تلقی فی ماء جارکما ہی أو تدفن وہو أحسن کما فی الأنبیاء...(قولہ کما فی الأنبیاء) کذا فی غالب النسخ وفی بعضہا کما فی الأشباہ لکن عبارة المجتبی والدفن أحسن کما فی الأنبیاء والأولیاء إذا ماتوا، وکذا جمیع الکتب إذا بلیت وخرجت عن الانتفاع بہا اہ. یعنی أن الدفن لیس فیہ إخلال بالتعظیم ؛لأن أفضل الناس یدفنون. وفی الذخیرة: المصحف إذا صار خلقا وتعذر القرائة منہ لا یحرق بالنار إلیہ أشارمحمد وبہ نأخذ، ولایکرہ دفنہ، وینبغی أن یلف بخرقة طاہرة، ویلحد لہ لأنہ لوشق ودفن یحتاج إلی إہالة التراب علیہ، وفی ذلک نوع تحقیر إلا إذا جعل فوقہ سقف وإن شاء غسلہ بالماء أو وضعہ فی موضع طاہر لا تصل إلیہ ید محدث ولا غبار، ولا قذر تعظیما لکلام اللہ عز وجل اہ.(الدرالمختاروحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) ۹/۶۰۴ط :زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند