• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 167938

    عنوان: چند دوستوں كو ایك آیت كا غلط مطلب بتادیا تھا‏، بعد میں تفسیر دیكھی تو مجھے صحیح مطلب معلوم ہوا‏، كیا مجھے گناہ ملے گا؟

    سوال: ”واللہ غیب السموات والارض ، و ما امرالساعة الا کلمح البصر او ھو اقرب“۔میں نے اس آیت کا مطلب غلط سمجھ لیا تھا کہ اللہ تعالی نے قیامت کو اتنا قریب بتایا ہے کہ جتنی دیر میں پلک جھپک لے، اور دو تین دوست تھے ان کو بھی بتا دیاثواب کی نیت سے، بعد میں نے تفسیر دیکھی تو صحیح مطلب معلوم ہوا ، کیا مجھے گناہ ملے گا؟

    جواب نمبر: 167938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:411-353/sd=5/1440

    آئندہ کے لیے احتیاط برتیں ، کسی بھی آیت کا مطلب خود سے ہرگز نہیں بتانا چاہیے ، پہلے کسی عالم سے سمجھ لینا چاہیے ، آپ نے جن دوستوں کو غلط مطلب بتایا ہے ، اُن سے وضاحت کردیں ، ان شاء اللہ مواخذہ نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند