• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 167770

    عنوان: مسجد میں”تفہیم القرآن “ کوتفسیر کے طور پر پڑھنا؟

    سوال: مسلک سے وابستہ کسی عالم کیلئے کمیٹی کے اصرار پر تفہیم القرآن کا پڑھنا بطور تفسیر بعد نماز فجر کیا حکم رکھتا ہے ؟ مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 167770

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:468-395/L=4/1440

    ”تفہیم القرآن“ میں بہت سی باتیں جمہور اہل سنت والجماعت کے مسلک کے خلاف ہیں، عامة المسلمین کے درمیان اس کا پڑھنا اعتقادی اورعملی گمراہی وغلطی کا موجب بن سکتا ہے ؛ اس لیے مسجد میں”تفہیم القرآن “ کوتفسیر کے طور پر پڑھنے سے پرہیزلازم ہے ،کمیٹی والوں کا اس کے پڑھنے پر اصرار درست نہیں ،ان کو حکمت سے سمجھانے کی ضرورت ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند