• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 162871

    عنوان: کیا قرآن تین دن سے کم مکمل کیا جاسکتاہے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا قرآن تین دن سے کم مکمل کیا جاسکتاہے یعنی تلاوت کرکے کیا ایک یا دو دن میں مکمل قرآن پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 162871

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1301-1103/B=12/1439

    تین دن سے کم میں بھی ختم کرسکتے ہیں لیکن اکثر صحابہ کرام اور بزرگان دین کا معمول یہ رہا ہے کہ وہ سات دن میں ختم کیا کرتے تھے۔ ہرروز ایک منزل پڑھتے تھے۔ قرآن کو بہت جلد ختم کرنا کمال نہیں ہے بلکہ اسے تجوید کے ساتھ، غور و فکر اور تدبر کے ساتھ اور خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھنا کمال کی بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند