• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 162824

    عنوان: آیت کے اوپر اگر لام الف ہو تو اس پر ٹھہرنے، نہ ٹھہرنے کا حکم

    سوال: قرآن کریم میں آیت کے اوپر لام الف لا لکھا ہوتا ہے ان پر ٹھہر کے پڑھنا چاہئے یا نہیں؟ مدرسہ میں ہمیں ٹھہراتے تھے لیکن مسجدوں میں ٹھہرتے نہیں ہیں۔ اس لئے آپ مجھے بتائیں کہ ٹھہرنا چاہئے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 162824

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1114-1016/N=11/1439

    قرآن کریم میں اگر کہیں آیت کے اوپر لام الف (لا) لکھا ہو تو وہاں ٹھہرنے، نہ ٹھہرنے میں اختلاف ہے؛ بعض علما کے نزدیک ٹھہرجانا چاہیے اور بعض کے نزدیک نہیں ٹھہرنا چاہیے؛ لیکن ایسی جگہ ٹھہرنے یا نہ ٹھہرنے سے معنی میں کوئی خلل واقع نہیں ہوتا؛ اس لیے اگر کوئی حافظ یا قاری ایسی جگہ نہ ٹھہرے تو اس پر اعتراض کرنے کی ضرورت نہیں؛ البتہ اگر آیت کے علاوہ درمیان میں ہو اور اس کے اوپر کوئی دوسری علامت نہ ہو تو وہاں ہرگز نہیں ٹھہرنا چاہیے؛ کیوں کہ ایسی جگہ ٹھہرنے سے معنی میں خلل واقع ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند