عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 162230
جواب نمبر: 16223001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1204-972/sd=10/1439
لاوٴڈ اسپیکر سے چندہ کی مروجہ شکل قابل ترک ہے،اس میں مختلف مفاسد پائے جاتے ہیں ، چندہ کی دوسری کوئی مناسب شکل اختیار کرنی چاہیے جس میں محلہ والوں کا حرج نہ ہو اور ریا اور شہرت سے بھی حفاظت رہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں تقریباًایک سال سے یہاں چین میں رہتا ہوں۔ یہاں پر پوری دنیا سے لوگ آتے ہیں مسلم بھی اورغیر مسلم بھی۔ جمعہ کی نمازمیں بہت ساری چیزیں مشاہدہ کرنے کو ملتی ہیں۔ بہت سے ایسے لوگ جن کی مادری زبان اور قومی زبان عربی ہوتی ہے وہ قرآن کو اٹھاتے یا پڑھتے وقت ایک عام کتاب کی طرح معاملہ کرتے ہیں۔ بعض دفعہ تو ایسا ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص قرآن پڑھ رہا ہو تو قرآن کے اوپر سے جوتے گزار کے لے جاتے ہیں۔کیا اس سے قرآن کی حرمت میں فرق نہیں آتا؟ (۲) اورایک بات کہ یہاں پر مسجد میں فرض با جماعت نماز میں سب ہوتے تو ایک امام کے پیچھے ہیں لیکن نماز اپنے طریقہ سے پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ کوئی ہاتھ کھول کے ،کوئی رفع یدین کر رہا ہوتا ہے۔ آپ واضح طور پر اور حوالہ کے ساتھ نماز کا صحیح طریقہ بتادیں۔ اس کو برا نہ مانیں لیکن میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ آپ بہت سارے سوالوں کا مبہم جواب دیتے ہیں جس کی وجہ سے شک ہی رہتا ہے۔ (۳) شیعہ حضرات جو ظہرین اور مغربین پڑھتے ہیں کیا وہ صحیح ہے؟ کیا اسلام میں کبھی اس کا تصور تھا؟ اگر تھا تو کیا وجہ تھی کہ ظہرین یا مغربین کی ضرورت پیش آئی۔ اور اگر نہیں تھا تو اس کا مطلب ہے کہ ظہرین اور مغربین پڑھنے والوں کی نماز یں بے قیمت ہیں؟
2678 مناظراپنی خواہش وچاہت کو معبود بنانے كا كیا مطلب ہے؟
3494 مناظرامامتِ تراویح کی اجرت کیوں درست نہیں؟
4967 مناظرسورہ التین کی آخری آیت الیس اللہ باحکم الحکمین کی تلاوت (نماز میں یا غیر نماز میں) کے آخر پر جو اعترافی کلمہ پڑھا جاتا ہے (بلی و انا علی ذلک شاہدین) اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ یعنی (۱) کیا یہ پڑھنا فرض ہے؟ (۲) واجب ہے؟ (۳) سنت ہے؟ (۴) یا کہ صرف مستحب ہے؟ اگر واجب ہے تو (۱) پھر کسی کو یہ عربی کلمات یاد نہ ہوں تو اسے نماز کی حالت میں کسی دوسری زبان میں جواب دینا چاہیے (جیسے اردو میں یا پنجابی میں)؟ (۲) اور کیا اس طرح دوسری زبان میں جواب دینے سے نماز فاسد نہ ہوگی؟
3882 مناظر