عقائد و ایمانیات - قرآن کریم

india

سوال # 161506

حضرت میرا سوال یہ ہے کہ تلاوت کرتے وقت اگر اذان ہونے لگے تو تلاوت کو موخر کر کے اذان کے کلمات دہراوں یا قرآن پاک کی تلاوت کا تسلسل قائم رکھوں؟

Published on: May 16, 2018

جواب # 161506

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1068-936/H=8/1439



دورانِ تلاوت اذان ہونے لگے تو تلاوت موٴخر کرکے اذان کا جواب دیں اور اس کے بعد دعاء وسیلہ پڑھ لیں پھر اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ کر تلاوت کریں، فتاوی شامی کی باب الاذان ونیز دیگر کتب سے اسی طرح ثابت ہے۔



-------------------



جواب درست ہے اگر تلاوت کرنے والا مسجد میں ہو تو تلاوت جاری رکھ سکتا ہے۔ (ل)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات