• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 160856

    عنوان: قرآن پاک بھول گیا؟

    سوال: میں نے قرآن پاک حفظ کیااور کمزور حافظہ کی وجہ سے بھول گیا اب میری عمر 18 سال سال ہے مجھے تقریباً 5سال ہو گئے ہیں حفظ کئے ہوئے کیا اب دوبارہ میرے لئے یاد کرنا لازم ہے ؟ اگر میں یاد نہ کروں تو اس گناہ کی معافی مل جائے گی؟ البتہ دیکھ کرتلاوت کرتا رہتا ہوں۔

    جواب نمبر: 160856

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:985-804/sd=8/1439

    قرآن پاک حفظ کرنے کی توفیق کا ملنا اللہ تعالی کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے اور حفظ کرنے کے بعد سستی اور کاہلی کی وجہ سے بھلادینا بہت بڑا گناہ ہے ، احادیث میں اس پر سخت وعیدیں آئی ہیں ، اس لیے اگر آپ حافظ قرآن ہونے کے بعد بھول چکے ہیں ، تو آپ کے لیے دوبارہ قرآن یاد کرنے کی کوشش کرتے رہنا ضروری ہے ، ہمت سے کام لیں ، اللہ تعالی نے قرآن کے حفظ کو بہت آسان بنادیا ہے ، پابندی سے تھوڑا تھوڑا یاد کرنا شروع کردیں،روزآنہ تلاوت کا معمول بنائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند