• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 159206

    عنوان: زچكی كے بعد عورت كا بنا ہاتھ لگائے قرآن پڑھنا

    سوال: (۱) کیا عورت بچے کو جننے کے بعد جب تک ناپاک رہتی ہو اس دوران وہ عورت جو بھی اسے یاد ہو یا قرآن کو بنا ہاتھ لگائے دیکھ کر پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ (۲) کیا عورت حیض کی حالت میں بھی اسی طرح پڑھ سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 159206

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:767-646/L=6/1439

    (۱،۲)حائضہ اور نفساء کے لیے زبانی بھی قرآن کی تلاوت کرنا جائز نہیں؛البتہ دعائیہ آیات کو بنیتِ دعا نہ کہ بنیتِ قرآن پڑھنے کی گنجائش ہے،اسی طرح دیگر اذکار واوراد پڑھنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: لا تقرء الحائض ولا الجنب شیئاً من القرآن۔ (سنن الترمذي ۱/۳۴ )ومنہا حرمة قراء ة القرآن لا تقرأ الحائض والنفساء شیئاً من القرآن والاٰیة وما دونہا سواء في التحریم علی الأصح۔ (الفتاویٰ الہندیة ۱/۳۸) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند