• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 158579

    عنوان: بغیر وضو قرآن کو ہاتھ لگانا

    سوال: ایک شخص قرآن حافظ ہے اور وہ قرآن بھول گیا ہے ۔ ساتھ ہی اس کو پیشاب کے بعد قطروں کا مرض اور پیشاب کی زیادتی کا مرض ہے ۔ ہر آدھے ایک گھنٹے کے بعد پیشاب آتا ہے ۔ اور پھر پندہ بیس منٹ قطرے آتے رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے زیادہ دیر تک وضو برقراز رکھنا مشکل ہے ۔ جبکہ قرآن یاد کرنے کے لیے ایک نشست میں زیادہ دیر تک بیٹھنا ضروری ہے ۔ تو کیا ایسا شخص بغیر وضو کے قرآن کو ہاتھ لگا سکتا ہے ؟ تاکہ ہر بار پیشاب سے فراغت کے بعد دوبارہ بیٹھ کر قرآن کو یاد کرسکے اس کے علاوہ پیشاب کے مرض سے نجات کے لیے کوئی دعا بھی بتا دیں۔

    جواب نمبر: 158579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 591-480/B=5/1439

    حافظ صاحب کے بارے میں جو حالت آپ نے لکھی ہے وہ شرعاً معذور کے حکم میں نہیں ہیں، اس لیے ان کو قرآن بلاوضو چھونا درست نہیں، انھیں چاہیے کہ کسی رومال سے یا قلم سے قرآن کے اوراق پلٹیں اور اسے پکڑیں۔ حافظ صاحب کو چاہیے کہ پوری توجہ کے ساتھ اپنی اس بیماری کا علاج کرائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند