• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 153660

    عنوان: حالت حیض میں قرآن پڑھنا پڑھا جاسکتا ہے؟

    سوال: کیا حیض کی حالت میں عورت قرآن کی سورتیں پڑھ سکتی ہے یا نہیں؟ اگر پڑھ سکتی ہے تو کیسے پڑھ سکتی ہے؟ نیز دعا مانگ سکتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 153660

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1307-1229/B=12/1438

    حالت حیض میں عورت کے لیے قرآن کی تلاوت کرنا جائز نہیں، ایسی آیت جس میں دعائیہ مضمون ہے اس آیت کو دعا کے طور پر پڑھ سکتی ہے۔ اور حالت حیض میں مطلقاً دعا مانگنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند