• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 152806

    عنوان: وہاٹ اَیپ یا کسی اور سافٹ وئیر پر قرآنی آیات یا احادیث بھیجنا؟

    سوال: میرا نام محمد فرمان ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں اپنے دوستوں کو وہاٹ اَیپ یا کسی اور سافٹ وئیر پر قرآنی آیات یا احادیث بھیجیں تو وہ ہمارا بھیجنا کیسا ہے؟ اور جب کہ ہم نے علمائے دین سے یہ سنا ہے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب آپ کو دین کی کوئی بات پتا چلے اسے آگے تک بھیج دیا کرو۔ شکریہ

    جواب نمبر: 152806

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1054-1001/sd=10/1438

    واٹسیپ وغیرہ کے ذریعے کسی کے پاس قرآنی آیت یا حدیث بھیجنا جائز ہے ؛ لیکن بھیجنے سے پہلے اچھی طرح تحقیق کرلینا چاہیے ، اس لیے کہ آج کل واٹسیپ پر قرآن و حدیث کے عنوان سے بہت سی بے بنیاد اور من گھڑت باتیں بھی پھیلائی جارہی ہیں، اس سلسلے میں احتیاط برتنا ضروری ہے ، واٹسیپ پر جو بات موصول ہو، پہلے اس کی معتبر علماء سے تحقیق کر لینا چاہیے ۔حدیث میں ہے کہ آدمی کے جھوٹا بننے کے لیے یہ بات کافی ہے کہ جو بات بھی سنے اُس کی تحقیق کے بغیر آگے کسی دوسرے سے نقل کر دے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند