• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 152684

    عنوان: میں گاڑی میں جوتا پہنے ہوئے اور بغیر ٹوپی لگائے ہوئے باوضو قرآن پڑھ سکتا ہوں؟

    سوال: میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ میرے کام کا وقت ۱۰/ گھنٹہ ہے، آنے جانے کو ملاکر۱۲/ گھنٹے لگ جاتے ہیں، ایسے میں مجھے گھر پر یا مسجد میں قرآن پڑھنے کا وقت نہیں مل پاتا ۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا میں کار (گاڑی) میں جوتا پہنے ہوئے اور بغیر ٹوپی لگائے ہوئے باوضو قرآن پڑھ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 152684

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1046-990/sd=10/1438

    جوتا پہن کر یا ٹوپی لگائے بغیر گاڑی میں قرآن پڑھنا ناجائز نہیں ہے ، پڑھ سکتے ہیں، تاہم بہتر اور ادب کا تقاضا یہ ہے کہ سر ڈھانک کر اور بادب بیٹھ کر قرآن پڑھا جائے ۔ رجل أراد أن یقرأ القرآن فینبغی أن یکون علی أحسن أحوالہ یلبس صالح ثیابہ ویتعمم ویستقبل القبلة؛ لأن تعظیم القرآن والفقہ واجب، کذا فی فتاوی قاضی خان.( الفتاوی الہندیة : /۵ ۳۱۶، کتاب الکراہیة، الباب الرابع ) مسألة : وتسن القرائة فی مکان نظیف وأفضلہ المسجد وکرہ قوم القرائة فی الحمام والطریق قال النووی ومذہبنا لا تکرہ فیہما قال وکرہہا الشعبی فی الحش وبیت الرحا وہی تدور قال وہو مقتضی مذہبنا . مسألة : ویستحب أن یجلس مستقبلا متخشعا بسکینة ووقار مطرقا رأسہ ۔ ( الإتقان فی علوم القرآن 1/ 306 ط دار الحدیث )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند