• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 152355

    عنوان: موبائل پر تلاوت كرنا

    سوال: کیا کہتے ہیں علماء دین وشرع متین مسئلہ ذیل کے بارے زید رمضان المبارک کے مہینے میں قرآن پاک سے تلاوت قرآن پاک موبائل ایپلیکیشن سے کرتا ہے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ موبائل سے قرآن مجید پڑھنااور رکھنا جائز نہیں ہے لہٰذا حضور والا سے گزارش ہے کہ مدلل جواب مرحمت فرمائیں ،عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 152355

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 896-732/D=9/1438

    موبائل کے اسکرین پر قرآن پاک کے حروف و الفاظ اچھی طرح ظاہر ہوں تو ایسے موبائل سے تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں جائز ہے۔

    ممانعت کی کوئی وجہ نہیں باقی قرآن شریف بڑے سائز کا ہو اور اسے رحل وغیرہ پر رکھ کر تلاوت کیا جائے اس میں ادب و احترام زیادہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند