عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 152283
جواب نمبر: 15228301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1108-1004/H=10/1438
کبھی تھکن ہوجائے یا کوئی عذر ہو تب تو خیر جائز ہے ورنہ بغیر ٹیک لگائے اور رحل یا تکیہ وغیرہ اونچی جگہ میں قرآن شریف کو رکھ کر باادب اور باوضوء نیز دیگر آداب کو بھی ملحوظ رکھ کر تلاوت کا اہتمام کیا جائے تو تلاوت کے برکات حاصل ہوکر بہت فائدہ ان شاء اللہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
سورہٴ حج میں دوسرا سجدہ حنفیہ کیوں نہیں مانتے؟
8127 مناظرکیا
مجھ کو قرآن کی تلاوت بغیر اس کا معنی جانے ہوئے پورا ثواب دے گی یا نہیں؟میں نے
ایک مضمون پڑھا جس میں مصنف نے لکھا کہ وہ حدیث جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ تلاوت کرنے والا ثواب پائے گا یہ ان لوگوں کے لیے تھا
جو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں موجود تھے اور جو اس کا معنی بھی جانتے
تھے۔ برائے کرم آپ بتادیں کہ کیا تلاوت بغیر اس کا معنی جانے ہوئے ثواب دے گی یا
نہیں، کسی حدیث کے حوالہ کے ساتھ؟
میں تقریباًایک سال سے یہاں چین میں رہتا ہوں۔ یہاں پر پوری دنیا سے لوگ آتے ہیں مسلم بھی اورغیر مسلم بھی۔ جمعہ کی نمازمیں بہت ساری چیزیں مشاہدہ کرنے کو ملتی ہیں۔ بہت سے ایسے لوگ جن کی مادری زبان اور قومی زبان عربی ہوتی ہے وہ قرآن کو اٹھاتے یا پڑھتے وقت ایک عام کتاب کی طرح معاملہ کرتے ہیں۔ بعض دفعہ تو ایسا ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص قرآن پڑھ رہا ہو تو قرآن کے اوپر سے جوتے گزار کے لے جاتے ہیں۔کیا اس سے قرآن کی حرمت میں فرق نہیں آتا؟ (۲) اورایک بات کہ یہاں پر مسجد میں فرض با جماعت نماز میں سب ہوتے تو ایک امام کے پیچھے ہیں لیکن نماز اپنے طریقہ سے پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ کوئی ہاتھ کھول کے ،کوئی رفع یدین کر رہا ہوتا ہے۔ آپ واضح طور پر اور حوالہ کے ساتھ نماز کا صحیح طریقہ بتادیں۔ اس کو برا نہ مانیں لیکن میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ آپ بہت سارے سوالوں کا مبہم جواب دیتے ہیں جس کی وجہ سے شک ہی رہتا ہے۔ (۳) شیعہ حضرات جو ظہرین اور مغربین پڑھتے ہیں کیا وہ صحیح ہے؟ کیا اسلام میں کبھی اس کا تصور تھا؟ اگر تھا تو کیا وجہ تھی کہ ظہرین یا مغربین کی ضرورت پیش آئی۔ اور اگر نہیں تھا تو اس کا مطلب ہے کہ ظہرین اور مغربین پڑھنے والوں کی نماز یں بے قیمت ہیں؟
2677 مناظرتراویح اور وتر کے درمیان میں قرآن کی تفسیر کرنا کہاں تک جائز ہے؟ اس کو قرآن اور حدیث کی روشنی میں بتائیں۔ بعض علماء حضرات اسے بدعت کہتے ہیں بعض اس کو جائز کہتے ہیں؟
2153 مناظر