• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 150219

    عنوان: کیا تفسیر قرآن پراجرت جائز ہے ؟

    سوال: کیا تفسیر قرآن پراجرت جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 150219

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 685-661/N=7/1438

    جی ہاں! تفسیر قرآن پر اجرت لے سکتے ہیں؛ کیوں کہ یہ بہ حکم وعظ ہے اور متاخرین فقہائے احناف نے بر بنائے ضرورت وعظ پر اجرت کی اجازت دی ہے ، اور فتوی اسی پر ہے (فتاوی دار العلوم دیوبند ۱۵: ۲۷۰، ۲۸۱،- ۲۸۳، ۳۰۷، سوال: ۳۱، ۵۸- ۶۱، ۱۱۰،مطبوعہ: مکتبہ دار العلوم دیوبند) ۔ ویفتی الیوم بصحتھا لتعلیم القرآن الخ (الدر المختار، کتاب الإجارة، باب الإجارة الفاسدة، ۹: ۷۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، وزاد بعضھم الأذان والإقامة والوعظ (رد المحتار، ۹: ۷۶)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند