• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 149916

    عنوان: قرآن کریم کی متعلق چند سوالات

    سوال: میرا سوال ہے کہ میں نے آپ کے دارلافتاء کی سائٹ سے تفسیر قرآن عثمانی ڈاؤنلوڈ کی ہے اس کے متعلق چند سوالات ہیں، برائے مہربانی تفصیل سے جواب دیں! ۱۔ قرآن کریم کی جو فائل ڈاؤنلوڈ کی ہے تو موبائل فون پینٹ کی پوکٹ میں رکھ سکتا ہوں؟ ۲۔ غصے میں موبائل فون کو پھینک دیا کرتا ہوں تو اسے قرآن کریم کی توہین ہوگی ؟ ۳۔ احتلام کی حالت میں موبائل فون کو چھونے سے کوئی پریشانی ہوگی لیکن مین قرآن نہیں کھولتا ہوں؟ ۴۔ موبائل فون میں قرآن کریم رہنے کے باوجود انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت اچانک فحش تصویر آئے تو اس س ے گناہ ہوگا؟ براہ کرم تفصیل سے رہنمائی فرمائیں، خیرا کثیرا

    جواب نمبر: 149916

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 485-738/Sn=7/1438

    (۱) رکھ سکتے ہیں؛ لیکن نہ رکھنا بہتر ہے؛ کیوں کہ اس میں کسی نہ کسی درجے میں بے ادبی کا ہلکا پہلو ہے۔

    (۲) اس سے بھی احتیاط کرنا چاہیے؛ کیوں کہ اس میں بھی کچھ نہ کچھ بے ادبی کا پہلو ہے۔

    (۳) چھوسکتے ہیں، کوئی حرج نہیں ہے۔ رد المحتار میں ہے: لا یحرم في غیر المصحف إلاّ بالمکتوب (درمختار مع الشامی: ۱/۳۱۵، زکریا)

    (۴) فحش تصویر لانے میں آپ کے عمل کا کوئی دخل نہ ہو؛ بلکہ اچانک خود بہ خود آجائے تو اس میں آپ پر کوئی گناہ نہیں ہے؛ لیکن آپ پر ضروری ہے کہ فحش تصویر کو فوراً ختم کردیں؛ کیوں کہ اگر موبائل میں قرآن کریم نہ ہو تب بھی اس طرح کی تصویر کو باقی رکھنا یا اس پر ارادةً نظر ڈالنا شرعاً جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند