عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 149878
جواب نمبر: 14987801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 883-786/L=7/1438
معارف القرآن موٴلف مفتی شفیع صاحب، آسان ترجمہ موٴلف مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم، ترجمہ شیخ الہند وغیرہ معتبر ومستند تفاسیر قرآن ہیں ان کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جیسا کہ آپ واقف ہیں کہ ان دنوں انٹر نیٹ پر فلیش قرآن موجود ہیں۔ کیا بغیر وضو کے کمپیوٹر کی اسکرین پر فلیش قرآن پڑھنا جائز ہے، صرف اس وقت جب میں اپنے کام کی میز پر ہوتا ہوں اور مجھے کچھ خالی وقت مل جاتا ہے؟ اگر میں گھر پر ہوتا ہوں یا مسجد میں ہوتاہوں اس کے بعد میں ضرور وضو کرتا ہوں، یہاں تک کہ اگر میں اپنے موبائل فون پر ہی قرآن پڑھتا ہوں۔ یہ سوال اس صورت کے بارے میں ہیجب میں وقت کی کمی کی وجہ سے وضو کرنے سے قاصر ہوتا ہوں، ورنہ بصورت دیگرمیں وہ وقت ای میل وغیرہ پڑھنے میں ضائع کروں گا۔ دوسرے یہ کہ کیا کمپیوٹر، موبائل فون، پی ڈی اے اسکرین وغیرہ کو بغیر وضو کے چھونا جائز ہوگا جس میں قرآنی آیات لکھی ہوئی ہوتی ہیں؟
2805 مناظرکیا یہ بات سچ ہے کہ قرآن شریف کی کچھ آیتیں جوکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی تھیں ،صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین ان آیات کو پڑھا کرتے تھے لیکن بعد میں اللہ تبارک و تعالی نے ان آیتوں کو قرآن کریم سے ہٹا دیا، تاہم ان آیتوں کا حکم اب بھی باقی ہے۔ اب میرا سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ کیا یہ بات سچ ہے؟ (2) اگر یہ آیتیں قرآن کریم سے ہٹا دی گئی تھیں تو ان آیتوں کے بدلے میں دوسری بہتر آیتیں کیوں نہیں نازل ہوئیں؟ (3) تیسرے یہ کہ جب ان آیتوں کا حکم قیامت تک کے لیے تھا تو قرآن کریم سے ان کے الفاظ کیوں ہٹا دئے گئے؟ میں نے سنا ہے کہ آیت رجم اس طرح کی آیتوں کی ایک مثال ہے۔ آیت رجم صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین تلاوت فرمایا کرتے تھے تاہم بعد میں یہ منسوخ کردی گئی اورقرآن کریم سے ہٹا دی گئی۔ تاہم قیامت تک ان لوگوں کے لیے جو زنا کا ارتکاب کریں گے اور شادی شدہ بھی ہوں گے رجم کا حکم باقی رہے گا۔
4867 مناظرمیر ا سوال یہ ہے کہ قرآن پڑھتے ہوئے جو سجدے آتے ہیں، اگر ان کو ایک ایک کر کے کرناہو تو کیسے کریں گے؟ اور اگر سب اکٹھے کرنے ہوں تو کیسے کریں گے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔
2587 مناظرقرآن مكمل كرنے كے بعد ایك ہی سجدے میں سب كی نیت كرنا
26120 مناظر