• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 149037

    عنوان: قرآن کی آیت میسیج کرنا؟

    سوال: میں اکثر قرآن پاک کی آیت sms / واٹسپ کرتا ہوں لیکن میرے کچھ دوستوں کا کہنا ہے کہ1- اس طرح موبائل پر قرآن کی آیت بھیجنے سے قرآن کی بے ادبی ہوتی ہے ، (۲) موبائل میں قرآن کی آیت ہم اپنے ہاتھوں سے ڈیلیٹ کرتے ہیں جو قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے ۔ برائے مہربانی مجھے یہ بتائے کہ قرآن کی آیت موبائل پر بھیجنا درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 149037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 434-416/N=6/1438

    (۱،۲) ضرورت پر واٹس اپ کے ذریعے کسی دوست یا ساتھی کو قرآنی آیت بھیجنا قرآن کریم کی بے ادبی نہیں ہے اور ضرورت پر قرآنی آیت ڈلیٹ کردینا بھی درست ہے، یہ قیامت کی علامات سے نہیں ہے؛ البتہ واٹس اپ عام طور پر لوگ جاندار کی تصویریں ؛ بلکہ بعض لوگ فحش تصاویر رکھتے ہیں یا ویڈیو کلپ ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں؛ اس لیے قرآنی آیت، حدیث پاک یا مسئلہ مسائل کی چیزیں صرف ان لوگوں کو بھیجنی چاہیے جو اپنے موبائل میں جاندار کی کوئی تصویر وغیرہ نہ رکھتے ہوں، ہر کس وناکس کو یہ چیزیں نہیں بھیجنی چاہیے۔ ولو کان فیہ اسم اللہ تعالی أو اسم النبي صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یجوز محوہ لیلف فیہ شییٴ کذا فی القنیة، ولو محا لوحا کتب فیہ القرآن واستعملہ فی أمر الدنیا یجوز،… کذا فی الغرائب(الفتاوی الھندیة ،کتاب الکراھیة، الباب الخامس في آداب المسجد والقبلة والمصحف وما کتب فیہ شییٴ من القرآن نحو الدراھم والقرطاس أو کتب فیہ اسم اللہ تعالی، ۵: ۳۲۲، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند