• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 148705

    عنوان: قران پاک کا یاد کر کے بھول جانا

    سوال: اگر حافظ قران ، قران بھول جائے تو شریعت ایسے شخص کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟

    جواب نمبر: 148705

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 592-555/Sn=5/1438

    ابوداود شریف اور دارمی کی ایک روایت میں ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ما من امرئ یقرأ القرآن ثم ینساہ إلا لقي اللہ یوم القیامة أجذَم (ابوداوٴد، رقم: ۱۴۴۷) یعنی ”جو شخص قرآن کریم پڑھ کر بھول جائے وہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اس کا ہاتھ کٹا ہوگا“؛ البتہ اکثر علماء نے بھول جانے کی یہ تشریح کی ہے کہ آدمی اس قدر بھول جائے کہ وہ دیکھ کر بھی قرآن کریم نہ پڑھ سکے۔ دیکھیں: کبیری، ص: ۴۹۸، ط: سہیل، مرقاة المفاتیح، رقم الحدیث: ۲۲۰۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند