• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 148110

    عنوان: موبائل فون پر قرآن کی تلاوت

    سوال: کیا موبائل فون پر قرآن کی تلاوت کر سکتے ہیں؟ اس کے علاوہ وظائف کی کتابوں کو بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 148110

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 463-388/Sn=4/1438

    کرسکتے ہیں؛ البتہ یہ ملحوظ رہے کہ باوضو نہ ہونے کی صورت میں اسکرین پر جب قرآن کریم کی آیتیں نظر آرہی ہوں اس وقت اس پر ہاتھ نہ لگے؛ لیکن بہتر بہرحال قرآن کریم (مصحف) دیکھ کر پڑھنا ہی ہے۔

    (۲) جی ہاں! بغیر وضو کے بھی پڑھ سکتے ہیں؛ لیکن جو وظائف بہ شکل قرآنی آیات ہوں ان پر ہاتھ نہ لگائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند