• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 146927

    عنوان: غیر مسلم كو قرآن كا ترجمہ دینا؟

    سوال: کیا غیر مسلم لوگوں کو انگلش ترجمہ کا قرآن دے سکتے ہیں؟ میرے دفتر میں ایک میڈم (عورت) نے قرآن کا انگلش ترجمہ مانگا ہے۔

    جواب نمبر: 146927

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 296-232/H=3/1438

     

    حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی کا ترجمہٴ قرآنِ کریم انگلش ترجمہ والا دے دیں تو گنجائش ہے نیز دیتے ہوئے اس کو ہدایت بھی کردیں کہ پاک صاف ہو کر اس کا مطالعہ کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند