• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 145701

    عنوان: قرآن والے موبائل کے ساتھ باتھ روم میں جانا؟

    سوال: آج کل موبائل فون میں مکمّل قران ڈالا جاتا ہے ،میرا سوال یہ ہے کہ اس موبائل کو باتھ روم کے اندر لے جانا جائز ہے کہ نہیں اور اس موبائل کو بے وضو ہاتھ لگانا کیسا ہے ،شکریہ

    جواب نمبر: 145701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 084-073/D=2/1438

    جس موبائل میں قرآن پاک ڈاوٴن لوڈ کیا گیا ہو اگر اس کی اسکرین پر قرآن کی آیتیں دکھائی نہ دے رہی ہوں تو اس کو لے کر باتھ روم جانا، اور اس کو بلا وضو چھونا جائز ہے البتہ خلاف احتیاط ہے اور اگر آیتیں دکھائی دے رہی ہوں تو اس کو لے کر باتھ روم جانا اور اسکرین پر بلا وضو ہاتھ لگانا ناجائز ہے، اسکرین کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں میں ہاتھ لگانے کی گنجائش ہے باقی احتیاط بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند