• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 145481

    عنوان: جیب میں سورہٴ یاسین رکھ کر بیت الخلاء جانا؟

    سوال: کیا ہم اپنی پاکیٹ میں سورة یاسین رکھ سکتے ہیں؟اگر ہم آفس یا کسی دوسری جگہ کے بیت الخلا میں جائیں تب بھی؟

    جواب نمبر: 145481

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 161-154/L=2/1438

     

    اوپر والے پاکیٹ میں سورة یاسین رکھ سکتے ہیں؛ البتہ اس کے ساتھ بیت الخلاء میں جانا مکروہ ہے اس میں قرآنشریف کی بے ادبی ہے سئل الفقیہ أبو جعفر رحمہ اللہ تعالیٰ عمن کان فی کمّہ کتاب فجلس للبول أیکرہ ذالک قال: إن کان أدخلہ مع نفسہ المخرج یکرہ وإن اختار لنفسہ مبالاً طاہراً فی مکان طاہر لا یکرہ وعلی ہٰذا إذا کان فی جیبہ دراہم مکتوب فیہا اسم اللہ تعالیٰ أو شيء من القرآن فأدخلہا مع نفسہ المخرج یکرہ وإن اتخذ لنفسہ مبالاً طاہراً فی مکان طاہرٍ لایکرہ۔ (الفتاوی الہندیہ: ۵/۳۲۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند